کویت میں پاکستان آموں کی 3 روزہ نمائش شروع
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی)کویت کے علاقہ الزہرا کی جمعیہ(مارکیٹ) میں پاکستا ن آموں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کیاگیا سفیر پاکستان غلام دستگیر اور پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالمالک اور جمعیہ کے چیئرمین محمد سلمان السلمان نے افتتاح کیا۔اس موقعہ پر پاکستانی اور کویتی کمیونٹی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے نے کہاکہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کا وفد کویت پاکستانی آم لے کر آئے اور انہوں نے یہاں نمائش کا اہتمام کیا۔