عطائیت کے 118 اڈے بند
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے جون میں عطائیت کے 118 اڈے بند کئے اور ان میں سے 36 کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے سات لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا جبکہ باقی 82 عطائیوں کی سماعت کی جا رہی ہے۔ کمشن نے جن 118 عطائیوں کے اڈے بند کئے ان میں سے سب سے زیادہ 25 فیصل آباد میں ہیں، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 21، رحیم یار خان سے 20، منڈی بہائوالدین اور خانیوال سے 6 ، اوکاڑہ سے 5، ساہیوال، راولپنڈی اور پاکپتن ہر ایک سے چار جبکہ باقی ماندہ اضلاع سے 9 اڈے بند کئے۔ کمشن نے عطائیت کے خاتمے کی مہم کا آغاز جولائی 2015ء میں کیا۔