آل پاکستان انجمن تاجران کی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف دوبارہ مہم شروع
لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے دوبارہ وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔یہ اعلان گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے عبدالرزاق ببر سیکرٹری جنرل اور حاجی مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران لاہور اور جنرل سیکرٹری طیب رشید میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر لاہور کی دیگر مارکیٹوں کے صدور وسیکرٹریز صاحبان بھی موجودتھے۔ہمارے پورے پاکستان کے تاجر برادری سے رابطے جاری ہیں کیونکہ ملک میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فوری اجلاس نہیں ہوسکتا آج لاہور کی تاجر برادری کی حمائیت حاصل کی ہے اور جو تحریک لاہور سے شروع ہو جاتی ہے پھر اُسے پورے پاکستان کی حمائیت مل جاتی ہے اس لیے ہم اپنی لاہور کی تاجر برادری کے لیے بھی مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بجٹ 2016ءمیں بینک ٹرائزیشن پر 0.6% ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کیا جس کی مخالفت ہماری طرف سے کی گئی اور ماننے سے انکار کر دیا جس پر ہمیں کئی طرح کی آفر ہوئی یہ ٹیکس لیکن کچھ نام نہاد تاجر لیڈر جو حکومت کے آلہ کار تھے اُنہوں نے حکومت سے مل کر 0.3% وِد ہولڈنگ ٹیکس مان کر دستخط کئے اور تاجر برادری کے ساتھ غداری کی جس کا فائدہ اٹھا کر حکومت نے بعد میں اُس کو بھی بڑھا دیا۔ اِس تمام گناہ کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے اِس معاہدے پر دستخط کئے۔