پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے راولپنڈی زون میں فصل خریف کی مد میں 100 فیصد وصولی کر لی
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو نے راولپنڈی زون میں فصل خریف 2016ءکی وصولی کی مد میں 100 فیصد وصولی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ بنک نے فصل ربیع 2016-17 ءاور دیگر سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کے اجراءکا ہدف 18.1 کروڑ روپے مقرر کیا تھا۔ جس میں سے 5.6 کروڑ اور دیگر سکیموں کے ذریعے 8.2 کروڑ روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے راولپنڈی زون کے اجلاس میں کیا۔