نجی گاڑیوں سے زبردستی فیس وصولی کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا طلب
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں سے زبردستی فیس وصولی کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کامران بشیر کو 23 جنوری کوطلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ٹرانسپورٹر برکت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے نجی ٹرانسپورٹرز پرغیرقانونی اڈہ فیس لاگو کی، تاہم ہائی کورٹ نے رجوع کرنے پر اڈہ فیس کی وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا تاہم حکم امتناعی کے باوجود نجی ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیس وصول کی جا رہی ہے، درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے درخواستگزار کی گاڑی پکڑ کر بند کر دی ہے، لہذا عدالت اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا حکم دے۔