اوکاڑہ میں ملاوٹ شدہ دودھ بنانیوالی 2 فیکٹریاں سیل 25 ہزار لٹر دودھ ضائع
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ بنانے کی دو فیکٹریوں پر چھاپہ پچیس ہزار لیٹر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ ٹیسٹ کے بعد موقع پر ضائع کر دیا گیا جبکہ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات ۔جعلی دودھ بنانے کے آلات اور کیمیکل حوالہ پولیس فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنی نگرانی میں دودھ کے سیمپل لے کر ان کے موقع پر ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماہرین سے ٹیسٹ کروائے اور دودھ ناقص ،ڈٹرجنٹ اور دیگر کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہونے پر اس کو موقع پر ضائع کرواتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری جعلی اور ملاوٹ شدہ دودھ کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔