’’یوتھ لون سکیم میں سمیڈا، ایس ایم ای کی خدمات بھی حاصل کی جائیں‘‘

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی یوتھ لون سکیم خوش آئند ہے مگر محمد نواز شریف کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اداروں جیسے سمیڈا اورایس ایم ای بینک کو بھی متحرک کریں تاکہ یہ دونوں ادارہ جات بھی اپنی جگہ منصوبوں کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیں اور اگر منصوبہ قابل عمل ہوتوان کو قرضوں کے اجراء سے قبل ان کومختصر کاروباری اور ریفرشز کورسز بھی کروائیں۔تاکہ ایسا نہ ہو کہ نوجوان جنہوںنے اپنے گھر یا پلاٹ مارٹ گیج کروانے کے بعد اپنے کاروبار شروع کرنے ہیں وہ ابتداء میں ہی فلاپ ہوجائیں۔ یہ بات چوہدری شفیق انجم صدر فیصل آباد چیمبرآف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹریز نے کہیں۔