کراچی سٹیل ملز سے قومی خزانے کو 7 کروڑ روپے روزانہ نقصان

کراچی سٹیل ملز سے قومی خزانے کو 7 کروڑ روپے روزانہ نقصان

کراچی (این این آئی) 2008ء تک منافع دینے والی پاکستان اسٹیل ملز اب 200  ارب روپے کے خسارے میں ہے، ناقص حکمت عملی سے قومی خزانے کو یومیہ 7 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے 2008ء ہی کی تو بات ہے پاکستان اسٹیل ملز سونے کا انڈا دینے والی مرغی تھی،اکائونٹ میں 10 ارب روپے کی رقم اور سالانہ 2 ارب روپے سے زائد کا منافع ہو رہا تھا پاکستان اسٹیل مل میں 82 فیصد پیداواری صلاحیت پر کام بھی ہو رہا تھا لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ اسٹیل ملز مجموعی طور پر 200 ارب روپے  سے زائد کے خسارے میں ہے ماہانہ 2 ارب روپے اور یومیہ 7 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے ماہرین  نے کہا کہ اسٹیل مل کو منافع بخش بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ضروری ہے اگر انتظامیہ اہل ہو تو سالوں نہیں مہینوں میں یہ ادارہ اپنے پائوں پر دبوارہ کھڑا ہو سکتا ہے۔