چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 9.89 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدت میں 9.89فیصد   اضافہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے  مطابق جولائی تا نومبر  چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 263.097ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا  جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ جولائی تا نومبر 2012-13ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 239.421ملین ڈالر کمائے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 9.89فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔