وزیر خزانہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

وزیر خزانہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے  ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے صوبائی ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر خزانہ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فوری طور پر فنڈ جاری کریں۔