نومبر کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 3.41 فیصد رہی

اسلام آباد  (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے ماہ نومبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ نومبر 2013ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 3.41 فیصد رہی ہے جبکہ اکتوبر 2013ء کے  مقابلے  میں نومبر 2013ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 1.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔  تفصیلات کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو میں 5.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین  نے کہا کہ  صنعتی اداروں کی شرح نمو میں امن و امان، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے  مسائل بڑی رکاوٹ ہیں۔