نومبر میں خام روئی کی درآمدات میں 6.4 ملین ڈالر کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ماہ نومبر 2013ء میں خام روئی کی درآمدات میں 6.4 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2013ء میں خام روئی کی ملکی درآمدات 23.7 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے ماہ نومبر کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات کا حجم 30.1 ملین ڈالر تھا۔