سونے کی مصنوعات کی درآمد میں 87 فیصد اضافہ

کراچی (این این آئی)  رواں مالی سال کے دوران نومبر میں سونے کی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 7 کروڑ 48  ہزار ڈالر کی سونے کی مصنوعات کی درآمد ہوئیں جس کے مقابلہ میں رواں سال نومبر تک 13 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد ہوئیں۔