توانائی کے بحران کے خاتمہ کے منصوبوں میں یو ایس ایڈ کی 42 ارب روپے کی سرمایہ کاری

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے پاکستان ڈویلپمنٹ ایڈوائزر سجاد مغل نے کہا  کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے منصوبوں پر یو ایس ایڈ نے 42 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ لائن لاسز کے خاتمہ اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے  کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پا کر ملکی معیشت کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔