ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی 13 فروری تک زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب 32 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تھی جو اس سے قبل 14 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی۔ اس دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر بیس کروڑ چھ لاکھ ڈالر کم ہو کر دس ارب پچاس کروڑ ڈالر رہ گئی ۔