قومی ائیرلائن کی نرالی چال ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد کرائے کم کرنے کی بجائے عمرہ کے کرایوں میں آٹھ ہزار روپے اضافہ کر دیا
ی آئی اے نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی پر کرایوں میں کمی کے بجائے پہلا جھٹکا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو دیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے عمرہ کے کرایوں میں آج سے آٹھ ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کے بعد لاکھوں عمرہ زائرین کو مہنگی ٹکٹس خریدنا پڑیں گی۔ حج کے علاوہ سارا سال پاکستان سے لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔ شہریوں نے قومی ائیرلائن کی جانب سے عمرہ کے کرایوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔