سانحہ پشاور کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد پر تیزی ریکارڈ کی گئی
کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی رہی، ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پر پانچ سو نواسی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار گیارہ کی سطح پر بند ہوا،یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب نواسی لاکھ روپے رہی،جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں 14 اعشاریہ چھے فیصد کمی ہوئی حصص کی یومیہ خرید و فروخت بیس کروڑ ستائیس لاکھ نوے ہزار رہی،،، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک ، میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب ، خادم علی شاہ بخاری بینک، ڈی جی خان سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر والیوم لیڈر رہے دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا