’’پیاف فاؤنڈرز الائنس حکومت کو بزنس پروموشن پلان دے گا‘‘

لاہور (پ ر) لاہور چیمبر  میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت حکومت کو بزنس پروموشن پلان دے گی تاکہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھائی جا سکے۔ انڈسٹریل سیکٹر کی رکاوٹوں کو دور اور برآمدات کا دائرہ نئے ایریاز اور ممالک تک وسیع کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے گزشتہ شب لارنس روڈ پر معروف تاجر خواجہ شاہد رشیداور خواجہ ابشام محبوب کے ڈنر میں لاہور چیمبر کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں ممبران کی بلاامتیاز مدد اور رہنمائی کی جاتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آنے والے سال کے دوران زیادہ  سے زیادہ کاروباری  وفود دیگر ممالک میں بھیجنے کا اہتمام کیا جائے گا جن میں تاجروں اور برآمدکنندگان کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔