’’پاکستان کے بارے میں میرے خواب‘‘ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام سیمینار

 ’’پاکستان کے بارے میں میرے خواب‘‘ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام سیمینار

لاہور (پ ر) محکمہ خصوصی تعلیمی ضروریات یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع ’’پاکستان کے بارے میں میرے خواب‘‘  تھا۔ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن  فاؤنڈیشن  راجہ انور اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ  دیگر مہمانان گرامی میں راحت العین، ڈائریکٹر سکول آف گورننس اینڈ سوسائٹی عنایت اللہ، سینئروائس پریذیڈنٹ پی ایس آر ڈی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید،  چیئرمین محکمہ تعلیمی ضروریات، یو ایم ٹی نے اس سیمینار کی صدارت کی۔  اس موقع پر بہت سے نوجوانوں کو پاکستان کے بارے میں  اپنے خواب بتانے کاموقع دیاگیا۔