پاکستان ریلوے امریکی کمپنی سے 58 انجن خریدے گا‘ معاہدے کی مشروط منظوری

پاکستان ریلوے امریکی کمپنی سے 58 انجن خریدے گا‘ معاہدے کی مشروط منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلوے نے امریکن کمپنی کیٹرپلر سے 58انجنوں (لوکومیٹو) کی مشروط وصولی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کیٹرپلر کمپنی کے نمائندوں نے ریلوے حکام سے ملاقات کی۔ریلوے حکام نے واضح کردیا کہ 58انجنوں میں سے پہلے مرحلے پر پاکستان 20انجن حاصل کرے گا جنہیں نادرن ایریا اور صحرا سے ملحقہ ٹریک پر چلایا جائے گا۔تسلی بخش اور مطلوبہ کارکردگی کے بعد ہی بقیہ 38انجن حاصل کئے جائیں گے۔ریلوے کی طرف سے دیگر شرائط میں کمپنی نمائندوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انجن کا پرائم مورو امریکن انجینئرز‘ الیکٹرانک سسٹم جرمنی اورسویڈن کے انجینئرز جبکہ ڈبہ چینی انجینئرز تیار کریںگے۔پاکستان کی طرف سے انجن کی گارنٹی 3برس کی بجائے 5سال کی طلب کی گئی ہے۔دیگر شرائط میں سپیئر پارٹس کی دستیابی اور دس سالہ منٹیننس (سروس) بھی شامل کی گئی ہیں۔