پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ورکرز یونین کا 34 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ورکرز یونین نے34نکاتی چارٹر آٖف ڈیمانڈ  ڈی جی پی ایچ اے میاںشکیل احمد کوپیش کر دیا ہے اور دس روز میں ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار کی جانب سے کئے پیش کئے گئے چارٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے، سینارٹی کے مطابق  کلرکس، سپروائزر،  اور دیگر سینئر ملازمین کو پرموٹ کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو 20فیصد خصوصی الائونس دیا جائے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو تنخواہ مقررہ وقت میں ادا کی جائے اور ان کی اجرات چار سو روپے یومیہ کی جائے۔