وادی پوٹھوہار میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار کیلئے پراجیکٹ کا آغاز

وادی پوٹھوہار میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار کیلئے پراجیکٹ کا آغاز

لاہور (پ ر)  وادی پوٹھوہار میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار  اور کاشتکاروں کے معاشی استحکام کے حصول کے لئے بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال، پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور پرائیویٹ سیکٹر  کے اشتراک سے پراجیکٹ  کا آغازکیاجا رہا ہے اور مذکورہ پھلوںکی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے پرائیویٹ نرسریوں  پر کام کرنے والے افراد  کی تکنیکی  صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔  یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے بارانی ایگریکلچرل  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔