مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ لنڈا بازار اور نولکھا بازار کے تاجروں کا پیاف فاؤنڈرز کی حمایت کا اعلان

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ بورڈ کے صدر ملک عظمت اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ لنڈا بازار اور نولکھا بازار کے تاجروں نے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں محمد علی میاں اور انجم بٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔