لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ویگنوں میں نصب غیر قانونی گیس سلنڈروں کیخلاف مہم تیز کردی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر بھر میں ویگینوں میں غیر قانونی تنصیب شدہ گیس سلنڈروں کے خلاف مہم کو تیز کر دیا ہے۔   مختلف روٹس پر دوران  چیکنگ ویگنوں میں بعض خفیہ جگہوں پر غیر قانونی سلنڈر پائے گئے لہذا موٹر وہیکل ایگزیمنرز نے  ان غیر قانونی سیلنڈز کو  ویگینوں سے  اتروایا ۔