سٹاک مارکیٹیں مندے کا شکار‘ 100 انڈیکس23000 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

سٹاک مارکیٹیں مندے کا شکار‘ 100 انڈیکس23000 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹرز) کراچی سٹاک ایکس چینج میں بدھ کواتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس23000 کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید 36 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کی کمی،  کے ایس ای 100 انڈیکس 136.44 پوائنٹس کمی سے 22930.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا  سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 53 کھرب 96 ارب 10 کروڑ 88 لاکھ 10 ہزار 715 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 90 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 12 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 43 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 35 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 50.16 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4565.37 پر بند ہوا۔