گندم کی بھرپور کاشت کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی رہنمائی کی ہدایت
فیصل آباد (اے پی پی) حکومت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کو روشناس کروانے کےلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت ےا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔
محکمہ زراعت فیصل آباکے ذرائع نے بتا یا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں ۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام ، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں ۔