ولایت حسین کالج میں 2 ہزار پودے لگانے کی مہم‘ انجینئر ممتاز احمد اور پرنسپل فرید شریف نے پودا لگا کر افتتاح کیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سرسبز ملتان پروگرام کے تحت گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان میں دو ہزار پودے لگانے کی مہم کا افتتاح ہوا جس کے لئے انجینئر ممتاز احمد خان دو ہزار پودے عطیہ کریں گے پہلے مرحلہ میں 350 نیم‘ سکھ چین او کچنار کے پودے لگائے گئے ہیں اس تقریب میں انجینئر ممتاز احمد خان نے کالج پرنسپل پروفیسر فرید شریف پروفیسر تنویر علی شاہ اظہر خورشید و دیگر کے ہمراہ پودے لگائے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سرسبز مہم برائے ملتان کے تحت اب تک مختلف تعلیمی و دیگر اداروں میں مرحلہ وار 50 ہزار پودے لگانے کا پروگرام ہے۔