سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی‘ سرمایہ کاری میں23 ارب83 کروڑ روپوے سے زائد کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 8.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40733.45 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 23 ارب 83 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 383 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 52کروڑ 88 لاکھ 28 ہزار 440 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی2 کروڑ87 لاکھ 22 ہزار 480 حصص کی مندی رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 62.98 پوائنٹس کی تیزی سے 20742.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 74.94 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 287.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 67.33 پوائنٹس کی کمی سے 20209.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا مجموعی طور پر13 کروڑ81 لاکھ 15 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 18 کروڑ88 لاکھ709 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل84 کھرب 31 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 809 روپے سے گھٹ کر 84 کھرب 8 ارب 10 کروڑ23 لاکھ 64 ہزار 426 روپے رہ گیا۔