لیک روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے: خواجہ احمد حسان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لئے 55کروڑ روپے کی لاگت سے 27کلومیٹر طویل ٹریک‘ 26 سٹیشنوں‘ ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ میں سبزہ کاری اور پودے لگانے کا کام کیا جائے گا۔لیک روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے اس پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جائے۔ پیکیج ون کے دو سٹیشنوں اسلام پارک اور سلامت پورہ کے ساتھ ساتھ پیکیج ٹو کے دو سٹیشنوں بند روڈ اور سبزہ زار کو بھی ماڈل سٹیشن کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹرین منصوبہ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکج ون کا 86 فیصد کام مکمل ہو چکا