پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ
لاہور (پ ر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی خدمات کی بہترین اور شفاف فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر اور خدمات کی فراہمی میں لوگوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈز انتظامیہ کی طرف سے قانونگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔