نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اپریل 2018ء میں تکمیل خوش آئند ہے: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ (پیاف) نے قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے چاروں یونٹ اپریل 2018تک مکمل ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے، آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر ہونیوالے منصوبے کی پیداواری صلاحیت 969 میگا واٹ ہے۔ واپڈا ذرائع کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اسکی تکمیل میں مزید تاخیرملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے، ہماری اکانومی مہنگی بجلی کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔