یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل ٹیچنگ سرٹیفکیٹ پروگرام کا اجرائ

لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کے اشتراک سے میڈیکل ٹیچرز کیلئے سرٹیفکیٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ کلاسز کا باقاعدہ افتتاح جمعرات کے روز یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر آئی اے نوید نے کیا۔ ابتدائی طور پر پنجاب کے مختلف میڈیکل کالجوں میں پڑھانے والے 24 اساتذہ کو کورس میں داخلہ دیا گیا ہے۔ پروگرام کے حوالے سے یو ایچ ایس کے ڈائریکٹر سنٹر آف انویشن ان لرننگ اینڈ ٹیچنگ پروفیسر عارف رشید خواجہ نے بتایا کہ کورس دو سیشنز پر مشتمل ہے۔ ہر سیشن لگ بھگ چار دن کا ہو گا جبکہ دونوں سیشن کے درمیان تین ماہ کا وقفہ ہو گا۔