گزشتہ ہفتے زر مبادلہ ذخائر میں 8.74ڈالر کی کمی

گزشتہ ہفتے زر مبادلہ ذخائر میں 8.74ڈالر کی کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 8.74 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کا مجموعی حجم 14 ارب 40 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 14 ارب 31 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں سے سٹیٹ بنک کے پاس 9 ارب 81 کروڑ 42 لاکھ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 4 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔