کلکٹر کسٹم آپریزمنٹ لاہور نے 26 افسر تبدیل کر دیئے

لاہور (خبر نگار) کلکٹر کسٹم آپریزمنٹ لاہور زیبا حئی اظہر نے 26 افسران کی تبدیلی و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ حسن عسکری کو ٹی 10، امیراحمد کو ایگزامینشن (امپورٹ) این ایل سی، ارشد جاوید کو (اے ایف یو) ایکسپورٹ، پرنسپل آپریزر سخی محمد کو پریم نگر سے امپورٹ (آپریزمنٹ) این ایل سی، انسپکٹر غلام حسین کلس کو پریم نگر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امجد علی ملک اور اللہ داد کو این ایل سی، مظہر عباس شاہ کو مغلپورہ ڈرائی پورٹ، انسپکٹر امتیاز حسین کو این ایل سی ،ذاکر حسین، انور نیازی، امتیاز صادق بٹ، عبدالواحد واہلہ، عامر جیلانی، سعید رندھاوا، اسلم چودھری، راجہ محمد اشفاق، اسلم نیامت، طارق جاوید اور رئیسہ سلطانہ کو مغلپورہ ڈرائی پورٹ، فرح نور اورامتیاز حنیف کو ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ آپریزر نوید چودھری، محمد افتخار اورجے اے زیڈ بخاری کو این ایل سی، مشتاق علی کو مغلپورہ ڈرائی پورٹ اور چنگیز اختر کو جی پی او تعینات کیا گیا ہے۔