کرشنگ سیزن کیلئے گنے کے نرخ 170 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے گنے کے خریداری نرخ 170 روپے فی من مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان۔ کسان بورڈ پاکستان‘ ایگری فورم پاکستان سمیت دیگر کسان تنظیموں نے گنے کے خریداری نرخ مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گنے کی کم از کم قیمت خرید 250 روپے فی من مقرر کرے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر کسانوں کو گنا 200 روپے فی من کے حساب سے پڑ رہا ہے‘ اگر ان کی لاگت کاشت سے 30 روپے فی من گنا خریدا گیا تو آئندہ برس 4 سے 5 لاکھ ایکڑ رقبے پر کم گنا کاشت ہو گا۔