کراچی‘ لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ 10 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

 کراچی‘ لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ 10 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد جمعرات کے روز غیرمتوقع تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 24.57پوائنٹس اضافے پر 15679.19پرآگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 43کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔ ایس ای 100انڈیکس 24.57پوائنٹس اضافے پر 15679.19 پر آگیا 10ارب 43کروڑ 10لاکھ 43 ہزار 690روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر39کھرب 22ارب 33کروڑ 18 لاکھ 35ہزار144روپے تجاوز کرگئی مجموعی سودوں میں 13کروڑ 48لاکھ 900ہزار800 حصص کے زائد سودوں میں کاروبار رہا مارکیٹ میںسرگرم حصص کادائرہ کار338کمپنیوں تک رہا اس میں 179کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘138میں کمی اور21کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا ر جحان رہا -مجموعی طور پر100 کمپنیوں کا کاروبار ?وا۔34 کمپنیوں کےَ حصص میں اضافہ13کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس39.42پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ3905.68پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل10لاکھ81ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا گزشتہ روز 15لاکھ 66 ہزار 300حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے2لاکھ84 ہزار حصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے1لاکھ35ہزارحصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے78 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضا فہ نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جس کی قیمت15.56روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.86روپے کم ہو گئی۔