کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی رہی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چودہ پوائنٹس اضافے کے ساتھ پندرہ ہزار سات سو ترانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی رہی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چودہ پوائنٹس اضافے کے ساتھ پندرہ ہزار سات سو ترانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تاہم اسے برقرار نہ رکھ سکا۔ اور ایک سو چودہ پوائنٹس اضافے سے پندرہ ہزار سات سو ترانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث کاروباری حجم بھی دو ماہ کی بلند ترین سطح بیس کروڑ شئیرز تک پہنچ گیا۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادو سودے فوجی سیمنٹ میں ہوئے۔