ڈبلیو ایس فارمیسی کی ادویات‘ کھادیں ماحول دوست ہیں: ڈاکٹر اعجاز پرویز

ڈبلیو ایس فارمیسی کی ادویات‘ کھادیں ماحول دوست ہیں: ڈاکٹر اعجاز پرویز

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں زرعی شعبے کیلئے ہومیو پیتھک کھادیں اور زرعی ادویات تیار کرنے والے واحد ادارے ڈبلیو ایس فارمیسی اینڈ ریسرچ سینٹر کے کنسلٹنٹ و انچارج ایگری ڈویژن اور سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر اعجاز پرویز نے نوائے وقت کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ کھادیں اور زرعی ادویات قدرتی جڑی بوٹیوں‘ پھولوں اور پودوں کے جوہر سے بنائی گئی ہیں‘ ان کے انسانی صحت اور ارد گرد کے ماحول پر مضر اثرات نہیں ہیں اور مارکیٹ میں دستیاب روایتی زرعی ادویات اور کھادوں کے مقابلے میں زیادہ مو¿ثر ہیں۔ ان میں کیڑے مار‘ پھپھوندی مار ادویات کے علاوہ کھادیں اور ٹانک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس فارمیسی اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر افتخار وارث کا مقصد ہے کہ زہروں اور کیمیکل سے پاک زرعی اجناس پیدا کی جائیں جو انسان دوست اور ماحول دوست ہوں۔ الحمدللہ ڈبلیو ایس ریسرچ سنٹر قدرتی زرعی ادویات اور کھادوں کی مکمل رینج تیار کر چکا ہے‘ جن کے استعمال سے زہروں اور کیمیکل سے پاک اجناس پیدا کی جا سکتی ہیں۔