چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستان کے سب سے بڑے فلوٹ گلاس پلانٹ کی تنصیب

لاہور (پ ر) طارق گلاس لمیٹڈ پاکستان نے یوحا گلاس (چین میں فلوٹ گلاس بنانے والا سب سے بڑا ادارہ) کے تعاون سے پاکستان میں فلوٹ گلاس بنانے کا سب سے بڑا پلانٹ لگایا ہے‘ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا حامل پلانٹ روزانہ 550 ٹن گلاس بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عام اور رنگین گلاس کے علاوہ یہ پلانٹ یورپین کوالٹی کے مرر گلاس بھی بنائے گا‘ یہ پلانٹ فلوٹ گلاس کی نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک کو برآمد بھی کرے گا۔ اس بات کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروقار تقریب میں جناب عمر بیگ‘ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر طارق گلاس لمیٹڈ اور جناب احسن مجید خان جنرل مینجر سیلز نے کیا۔