پورٹ قاسم پر81ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا

 پورٹ قاسم پر81ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پورٹ محمد بن قاسم پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 61 ہزار560ٹن درآمدات اور19ہزار6 98 ٹن برآمدات پر مشتمل 81ہزار258ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ درآمدات میں 42ہزارٹن ڈیزل ‘ 8 ہزار ٹن کیمیکل‘808ٹن یوریا‘10 ہزار 752 ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں کل 19ہزار698ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔اس دوران 7بحری جہاز دبئی ایکسپریس ‘ نیڈ لائیڈ بارنٹز سان فرانسسکو‘ انفیٹ وزڈم‘ انا ڈوریتھیا‘ہرسندی اور السلام نمبر2برتھوں پر سامان اتارنے اورلادنے میں مصروف رہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق 2بحری جہاز بولائین اور سٹی آف بیجنگ بندرگاہ کے باہر لنگر انداز اور برتھوں کے منتظر ہیں یہ بندرگاہ پر خوردنی تیل اورکنٹینرز اتاریں گے اور جنرل کارگو لادیں گے۔