پنجاب حکومت تاجروں کے مفادات، معاشی تحفظ کیلئے کوشاں ہے: سعید الٰہی

پنجاب حکومت تاجروں کے مفادات، معاشی تحفظ کیلئے کوشاں ہے: سعید الٰہی

لاہور ( کامرس رپورٹر ) پنجاب حکومت تاجروں کے مفادات اور معیشت کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے میاں محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدامات ترقیاتی سوچ اور بہتر معاشی پالیسوںکی وجہ سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الٰہی نے صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ میں منعقدہ شاپنگ فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر کہی اُنھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی کے بعد ملک سے ناانصافی قانون کی بالادستی انصاف کی یقینی فراہمی اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرینگی اُنھو ں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقتصادی حالات کی بہتری ضروری ہے معاشی استحکام کے کےلئے لوڈشیڈنگ ،مہنگائی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے قرضے لیکر اور نوٹ چھاپ کر معیشت چلانے سے ملک کے اقتصادی حالات عدم استحکام کا شکار ہو رہے ہیں۔