وزیر اعظم کا این ڈی ایف سی ملازمین کو بحال کرنے کا حکم لائق تحسین ہے: محمد اسلم

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں سابقہ این ڈی ایف سی ملازمین کی بحالی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں عہدیداران ایکشن کمیٹی محمد سلیم اور دیگر ممبران نے مشترکہ اعلامیہ میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے احکامات کو سراہا جس میں انہوں نے سابقہ این ڈی ایف سی ملازمین کو نیشنل بنک میں بحالی اور وزارت خزانہ کو فوری احکامات کو یقینی بنانے کے لیے صادق سنجرانی مشیر برائے وزیر اعظم کو ہدایات جاری کی ہیں۔