نیسپاک نے 39برسوں میں 33سو منصوبے مکمل کئے: اسدخاں

لاہور(نیوزرپورٹر) نیسپاک نے اپنے قیام 1973 سے اب تک ملکی اور بیرون ملک 3300 منصوبوں کو مکمل کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان منصوبوں کی لاگت 8900 ارب روپے ہے اور ان میں سے 2825 منصوبے پاکستان میں اور 478 منصوبے مڈل ایسٹ، ایشیائ، افرےقہ اور عرب ممالک کے 36 ترقی پذیر ممالک میں مکمل کرکے ان ملکوں کی معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ بات اسد آئی اے خاں ، مینیجنگ ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا پاکستان کے علاوہ نیسپاک اس وقت سعودی عرب میں کئی بڑے منصوبے مکمل کرنے میں مصروف عمل ہے اور ان منصوبوں مےں پانی کے ذخائر اکٹھے کر نے کے لئے ڈیم بنانا، پاور بجلی اور ٹرانسمیشن لائنیں اور جدہ سے مکہ المکرمہ ریجن تک پانی کی ترسےل شامل ہے۔ قطر میں نیسپاک نے 5 نئے منصوبے حاصل کرلئے ہیں۔ افغانستان میں نیسپاک ایک آن فارم واٹر مینیجمنٹ منصوبے کے تفصیلی ڈیزائن کی تیاری اور اس کی تعمیراتی نگرانی اور جمہوریت ہسپتال کی سیزمک سٹڈی اور سٹرکچرل اسیسمنٹ میں مصروف ہے۔