موسم میں تبدیلی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

موسم میں تبدیلی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) موسم میں واضح تبدیلی کے باوجود بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کی طلب 14800 میگاواٹ اور رسد 12081 میگاواٹ ہے۔ بجلی کے خسارے 2719 کو پورا کرنے کیلئے شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہورہی ہے۔ لاہور اور اسکے مضافات میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ ٹرپنگ کے باعث شہریوں کی قیمتی الیکٹرونکس اشیاءجلنا شروع ہوگئی ہیں۔..............


کپاس کی قیمت میں دو سو روپے فی من اضافہ...............
نیو یارک/ لاہور (اے پی اے) دنیا بھر میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان میں بھی فی من کپاس کی قیمت دو سو روپے بڑھ گئی۔ کپاس کی پیداوار تخمینے سے کم ہونے اور اس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر امریکہ، چائنہ، بھارت سمیت دنیا بھر کی کاٹن ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت میں بھی آج دو سو روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ۔