مشینوں کے ٹینڈر میں عائد پی ایس آئی کی شرط ختم کی جائے: سیونگ مشین ایسوسی ایشن کی وزیر اعلیٰ سے اپیل

لاہور(کامرس رپورٹر) سیونگ مشین ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضرورتمند اور ہنرمند خواتین میں تقسیم کرنے کے لیے خریدی جانے والی ایک لاکھ سلائی مشینوں کے ٹینڈر میں عائد پی ایس آئی کی شرط ختم کریں تاکہ تمام مینوفیکچررز ٹینڈر میں حصہ لے سکیں۔ یہ مطالبہ چیئرمین آل پاکستان کاٹیج انڈسٹری اینڈ سمال ٹریڈرز غلام سرور ملک ، سیونگ مشین ایسوسی ایشن کے صدر چودھری جاوید اقبال اور نائب صدر سعید قیصر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیش کیا۔