فیروز پور روڈ کی خستہ حالی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں: یپاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف نے وزیر اعلی پنجاب پر زور دیا ہے کہ فیروزپور روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر مٹی اور ریت کے ڈھیر اور کیچڑ جلد از جلد ختم کرائیں تاکہ لاہور کی بڑی سڑک پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں - فیروز پور روڈ کے تاجروں کے ایک وفد نے اس سلسلے میں گزشتہ روزپیاف کے چیئرمین انجنئر سہیل لاشاری سے ملاقات کی اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا - وفد کی قیادت اطہر علی کاظمی کر رہے تھے - انجنئر سہیل لاشاری نے کہا کہ ریپڈ بس سروس کا منصوبہ ایک اچھا منصوبہ ہے - مستقبل میں لاہور کی ٹریفک میں روانی پیدا ہوگی تاہم اس کی تعمیراتی منصوبہ بندی اس طرح ہونی چا ہئے تھی کے بسوں ٹرکوں کاروں موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کو تکلیف نہ ہوتی - مٹی کے پہاز ساتھ کے ساتھ اٹھوائے جاتے اور سڑک کے باقی حصوں کو کیچڑ سے بچایا جاتا - صفائی کا ساتھ کے ساتھ انتظام کیا جاتا تو کاروباروں کا اس قدر زیادہ نقصان نہ ہوتا -