فنڈز کی کمی‘ ایران سے بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت ایران سے بجلی درآمد کرنے کیلئے 57 ارب روپے کے فنڈز کا بندوبست نہ کرسکی جس کے باعث 1000 میگاواٹ بجلی کی درآمد کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ایران سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کیلئے 57 ارب روپے کے فنڈز درکار تھے جس کا حکومت تاحال بندوبست نہیں کرسکی۔