فارماسیوٹیکل کنٹریکٹ مینوفیکچررز کی میعاد بڑھا دی جائیگی: ارشد فہیم

فارماسیوٹیکل کنٹریکٹ مینوفیکچررز کی میعاد بڑھا دی جائیگی: ارشد فہیم

لاہور (کامرس رپور) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد فاروق فہیم نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے تمام کنٹریکٹ مینوفیکچررز کی معیاد 31دسمبر کو اعلان ہونے والی نئی پالیسی تک بڑھا دی جائے گی اور انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار، نائب صدر میاں ابوذر شاد، چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز جاوید اخی، سلیم اقبال، ناصر قریشی اور امجد علی جاوا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ارشد فاروق فہیم نے کہا کہ حکومت ایک یکساں ڈرگ پرائسنگ پالیسی متعارف کرانے پر غور کررہی ہے تاکہ مختلف مینوفیکچررز کی جانب سے تیار کی جانے والی ایک جیسی مصنوعات کی قیمتیں یکساں سطح پر لائی جاسکیں۔ اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن کے لیے چودہ ہزار درخواستیں التوا پذیر ہیں ، مصنوعات کی رجسٹریشن اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کے لائسنسوں کی تجدید کا عمل تیز کردیا جائے گا۔