سیکرٹری لائف سٹاک اینڈ ڈویلپمنٹ ڈی ایم جی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر منتخب

لاہور (سپیشل رپورٹر )      سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو ڈی ایم جی ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر کا صدر منتخب کر لیا گیا ڈی ایم جی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک سال کیلئے تمام عہدیداران کا بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ گزشتہ روز ہونیوالے ڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عرفان الٰہی کو صدر، ڈاکٹر ناصر جاوید سینئر نائب صدر، ڈاکٹر اعجاز منیر نائب صدر، مسز سارا وانی سیکرٹری، کیپٹن ( ر ) ثاقب ظفر خزانچی منتخب کیا گیا۔