سیکرٹری ایکسائز سے سرد جنگ کا ڈراپ سین‘ ڈی جی تبدیل

لاہور (نامہ نگار) سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز کے درمیان جاری سرد جنگ کا ڈراپ سین ڈی جی کے تبادلے کی شکل میں ہو گیا ہے‘ لیکن ڈی جی جاتے جاتے اپنے چہیتے ڈائریکٹر کی ایک سال کی چھٹی منظور کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز کیپٹن ریٹائرڈ سعید اور ڈی جی کیپٹن ریٹائرڈ سعید احمد نواز کے درمیان چپقلش کا اختتام ڈی جی ایکسائز کے تبادلے سے ہو گیا۔